Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامیاب پاکستان پروگرام سے ملک کی قسمت بدل جائے گی، شوکت ترین

Now Reading:

کامیاب پاکستان پروگرام سے ملک کی قسمت بدل جائے گی، شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔

انہوں نے کراچی میں اسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ نےگزشتہ سال 47 فیصد ترقی کی، کوشش ہے اگلے سال آئی ٹی ایکسپورٹ  75فیصد تک ترقی کرے۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پاگئے، اعلان وہی کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام میں خوشخبریاں ملیں گی، معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری حکمت عملی سے 21-2020 کی شرح نمو 4 فیصد ہوگئی، 40 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام سےملک کی قسمت بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر سال 15 سے 20 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، انکم ٹیکس میں 32 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرنا ہماراہدف ہے۔

Advertisement

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی نہ ہونے کی ایک وجہ امپورٹ، ایکسپورٹ میں فرق ہے، ہمیں 2 یا 4 سال کی ترقی نہیں چاہیے، ہمیں کم از کم 20 سے 30 سال کے لیے ترقی چاہیے، ترقی یافتہ ممالک نے 20 سے 30 سال میں ترقی کی ہے، ہمیں پائیدارترقی کی ضرورت ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ حکومت نے کنسٹرکشن انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کیے، عمران خان نے جس طرح کورونا کو ہینڈل کیا پوری دنیا معترف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے، اقتدار سنبھالا تو حکومت کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، کورونا کی وجہ سے ہماری معیشت منفی میں چلی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر