Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ڈاکٹر آصف محمود کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا، پاکستان اقتصادی ترجیحاتی ایجندے پر عمل پیرا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، امریکی کمپنیاں، 200 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایوان نمائندگان میں امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس اور گانگرس مین ایمی بیرا سے ہونے والی ملاقات انتہائی سود مند رہی۔

Advertisement

ملاقات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے کابل سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر