Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

Now Reading:

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔

کراچی کا موسم:

 کراچی میں سرد اور خشک ہواؤں کا راج برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔

Advertisement

بلوچستان کا موسم:

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم  بدستور خشک اور سرد ر ہے گا، جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لسبیلہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد گوادر میں 60 فیصد، قلات میں 21 فیصد، سبی میں 28 نوکنڈی میں 12فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا کا موسم:

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اورسرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ملتان اور گردونواح کا موسم:

ملتان اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

ملتان میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کا موسم:

اسلام آباد میں آج موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر/ گلگت بلتستان کا موسم:

Advertisement

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات اور صبح  کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

 پنجاب کا موسم:

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھند چھائی رہے گی، اس دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر