Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیم نے آئین پاکستان، پاکستانی قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مذہبی جماعت کے نام کے ساتھ کالعدم ہٹانے اور پابندی ختم کرنے کے لیے ارسال گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔

محکمہ سروسزکیبنٹ ونگ پنجاب نے تمام وزراء کو منظوری کیلئےسمری بھجوائی، جس میں سفارش کی گئی تھی کہ مذہبی جامعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایاجائے۔

Advertisement

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے  پرعملدرآمد سےمتعلق پنجاب سب کیبنیٹ کمیٹی امن وامان اجلاس میں پیشرفت بھی ہوئی ، اجلاس میں مذہبی جماعت کے مزید 100 کارکنان کو رہا کرنے کی منظوری دیدی گئی تھی۔

مذہبی جماعت کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر