Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے

Now Reading:

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم  کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے بنگلادیش کو ایونٹ کے مزید میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

34 سالہ شکیب الحسن نے ایونٹ میں 6 میچز کھیلے،131 رنز بنائے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر کی آخری دو میچز میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں رہی وہ انگلینڈ کے خلاف 4 اور ویسٹ انڈیز کے مقابل 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے،ان دونوں میچز میں انہوں نے کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلادیش نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور اسے تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

بنگلادیشی ٹیم کو میگا ایونٹ میں جنوبی افریقا سے 2 نومبر اور آسٹریلیا سے 4 نومبر کو مقابلہ کرنا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائی مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے والی بنگلادیشی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر