چین سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار پینگ شوائی کو جنسی ہراساں کرنے والے ایک سینئر سابق چینی اہلکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر انسانی حقوق کے رضاکاروں نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے بھی چینی حکام سے مطالبہ کیا کہ خاتون ٹینس اسٹار پینگ شوائی کو 3 ہفتوں تک جنسی ہراساں کرنے والے سابق چینی اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
عالمی اولمپک کمیٹی کے ترجمان کے مطابق آئی او سی کے صدر نے سابق وومینز ڈبلز کی نمبر ون ٹینس اسٹار پینگ شوائی سے 30 منٹ کی ویڈیو کال پر بات کی۔
گفتگو میں پینگ شوائی نے بتایا کہ وہ محفوظ ہیں اور بیجنگ میں اپنے گھر میں موجود ہیں لیکن سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔
کھیلوں کی عالمی تنظیم آئی او سی نے چین کے اسپورٹس حکام کو خبردار کیا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
