بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے آغاز کے لیے اپنی جدو جہد اور پہلی تنخواہ کے بارے میں بتا دیا۔
روہیت شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے آغاز کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ کوئی آسان سفر نہیں تھا، لوگ سمجھتے ہیں کہ چونکہ وہ فلم انڈسٹری سے ہیں توان لیے یہ آسان رہا ہوگا‘۔
فلمساز روہت شیٹی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو وہ صرف 35 روپے کماتے تھے اور سخت گرمی میں تقریباً دو گھنٹے پیدل چل کر فلم کے سیٹس تک پہنچتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار ایسا ہوا کہ انہیں کھانے اور سفر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا، کبھی انہیں کھانا اور کبھی سفر سے محروم ہونا پڑا۔
اس کے علاوہ روہیت شیٹی نے بتایا کہ ان کی فیملی سانٹا کروز میں ٹھہری ہوئے تھی اور پھر وہ اپنی دادی کے گھر دہیسر شفٹ ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی مالی طور پر بہت زیادہ مشکلات کا شکار تھی اس لیے ان کےپاس رہنے کے لیے گھر نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری دادی دہیسر میں رہتی تھیں، جوکہ بہت دور تھا۔
روہیت شیٹی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں سےملاد اور پھر اندھیری تک کئی بار پیدل چلتا پڑتا تھا،اور اس سفر میں انہیں دھوپ میں ڈیڑھ، دو گھنٹے لگ جاتے تھے۔
انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کے راستے اچھی طرح جانتے ہیں، اس لیے اب جب وہ اپنے ڈرائیور سے کہتے ہیں کہ یہ راستہ اختیار کرو، وہ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
