Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہیت شیٹی کی پہلی تنخواہ سن کر سب حیران رہ گئے

Now Reading:

روہیت شیٹی کی پہلی تنخواہ سن کر سب حیران رہ گئے

بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے آغاز کے لیے اپنی جدو جہد اور پہلی تنخواہ کے بارے میں بتا دیا۔

روہیت شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے آغاز کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ کوئی آسان سفر نہیں تھا، لوگ سمجھتے ہیں کہ چونکہ وہ فلم انڈسٹری سے ہیں توان لیے یہ آسان رہا ہوگا‘۔

فلمساز روہت شیٹی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو وہ صرف 35 روپے کماتے تھے اور سخت گرمی میں تقریباً دو گھنٹے پیدل چل کر فلم کے سیٹس تک پہنچتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار ایسا ہوا کہ انہیں کھانے اور سفر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا، کبھی انہیں کھانا اور کبھی سفر سے محروم ہونا پڑا۔

Advertisement

اس کے علاوہ روہیت شیٹی نے بتایا کہ ان کی فیملی سانٹا کروز میں ٹھہری ہوئے تھی اور پھر وہ اپنی دادی کے گھر دہیسر شفٹ ہو گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی مالی طور پر بہت زیادہ مشکلات کا شکار تھی اس لیے ان کےپاس رہنے کے لیے گھر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری دادی دہیسر میں رہتی تھیں، جوکہ بہت دور تھا۔

روہیت شیٹی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں سےملاد اور  پھر اندھیری تک کئی بار پیدل چلتا پڑتا تھا،اور اس سفر میں انہیں دھوپ میں ڈیڑھ، دو گھنٹے لگ جاتے تھے۔

انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کے راستے اچھی طرح جانتے ہیں،  اس لیے اب جب وہ اپنے ڈرائیور سے کہتے ہیں کہ یہ راستہ اختیار کرو، وہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر