Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے،میتھیو ہیڈن

Now Reading:

اسلام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے،میتھیو ہیڈن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اسلام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن  نےدبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس  کرتےہوئے کہا کہ پاکستانی اسکواڈ جس طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے،وہ ناک آؤٹ اسٹیج میں بھی بغیر کسی دباؤ کے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل پاکستان جیتے گا، بابراعظم تسلسل سے رنز بناتے ہیں اور وہ کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتے، بابر کے پاس بہت ہنر ہے اور ان کا مزاج بہت اچھا ہے۔

دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا کا کپ جیتنے کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، میں آسٹریلیا کے لیے دو عشرے کھیلا ہوں اور وہاں کی کرکٹ کو اچھی طرح سے جانتا ہوں۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں، ٹیم کے ساتھ کم وقت کے لیےہوں لیکن احساس ہے کہ یہ کتنے اچھے ہیں، پاکستان کی ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے۔

Advertisement

 ہیڈن  کا کہنا تھا کہ کہ ڈین جونز پاکستان کے کھلاڑیوں کی بہت تعریف کرتے تھے، جونز کہتے تھے یہ میرے لڑکے ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے فخر زمان سے متعلق کہا کہ فخر کو بہت جان چکا ہوں، اس کا نیوی میں ہونا بتاتا ہے کہ وہ لڑنا جانتا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیٹ اپ میں فخر زمان کا کردار بڑا اہم رہا ہے، وہ فیلڈ میں بہت رنز بچاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اعتماد سے کھیلنے سے بہترین آغاز ہوا۔

 فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق ہیڈن نے کہا کہ شاہین ایک تباہ کردینے والا بولر ہے، بھارت کے اوپنر راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی، شاہین کے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ کس طرح مسلسل کھیل رہا ہے۔

آسٹریلین ٹیم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان جانے یا نہ جانے کے فیصلے ہائی لیول کے ہوتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ دنیا کو پاکستان کی کرکٹ کو اپنانا ہوگا کیونکہ پاکستان کی عوام کرکٹ کا بہت شوق اور جذبہ رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر