
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے غریب سے نوالہ اور طالب علم سے قلم چھین لیا ہے۔
سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکٹرانک مشین کا سہارا آئندہ الیکشن میں شکست سے بچنے کے لیے لیا گیا جبکہ چند ووٹوں کی اکثریت سے حکومت نے پورا نظام بلڈوز کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی بلوں کا تعلق ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ایوان کی کارروائی جعلی،قانون سازی کا عوامی مفادا ت سے تعلق نہیں، پارلیمنٹ میں چندسو کی گنتی کو یقینی نہ بنانے والے شفاف الیکشن کے دعوے دار ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وہی کام ڈھٹائی سے کررہے ہیں جن کے خلاف شور مچاتے تھے، جبر اور زور کے ذریعے کیے گئے فیصلے برقرار نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وعدہ پورا کریں اور طلبا یونین پر پابندی اٹھائیں جبکہ جی ڈی پی کا پانچ فیصد تعلیم پر لگایا جائے، قومیں ایٹم بم اور اسلحہ کی بنیاد پر نہیں تعلیم کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے غریب سے نوالہ اور طالب علم سے قلم اور کتاب چھین لی، والدین بچوں کی یونیورسٹیوں اور کالجز کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ظلم کے خاتمے کی آواز بلند کرنےکے لیے آج نوجوان اکٹھے ہیں لیکن حکومت طلبہ اور تعلیم کے فروغ کے لیے فنڈز دینے کو تیار نہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں طلبا کا مطالبہ سنا جائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی قدر نہیں اس کی وجہ ہی تعلیم کا نہ ہونا ہے، ہمارا مطالبہ ہے تعلیم کا بجٹ 5 فیصد تک بڑھایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News