پاک سرزمین پارٹی کے وفد نے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا کی سربراہی میں جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نورِ حق کا دورہ کیا۔
پی ایس پی وفد میں شبیر احمد قائم خانی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمشاد صدیقی، ممبر نیشنل کونسل فرحان انصاری اور میڈیا کوآرڈینیڑ محمد زوہیب شامل تھے۔
پی ایس پی وفد کا استقبال نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے کیا۔
پی ایس پی اور جماعت اسلامی کراچی کے رہنماؤں کے درمیان بلدیاتی ترمیمی ایکٹ پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کراچی نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی تحریک کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے۔
پی ایس پی اور جماعت اسلامی کراچی کے رہنماوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ شہری عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس مسئلے پر ایک پیج پر ہیں، اس بل کو منظور نہیں کرینگے، جمعہ کو یوم سیاہ منائیں گے، اتوار کو احتجاج کی کال کی ہے۔
ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غفلت ہے، اس عمل میں تحریک انصاف بھی ان کے ساتھ شامل ہے، دیہی علاقوں کے بعد اب شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی یہ کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا کہ سندھ میں لاگو بلدیاتی قانون کالا قانون ہے، پیپلز پارٹی نے ووٹ سے کراچی تو حاصل کیا نہیں اب فتح کرنے چلے ہیں، ہم اس بلدیاتی بل پر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، اس بل کے بعد سندھ حکومت بلدیات پر اثر انداز رہنا چاہتی ہے۔
پی ایس پی رہنماء شبیر قائم خانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک دشمن جماعت ہے، کوٹہ سسٹم کے نام پر سندھ کو تقسیم کیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے شہری اور دیہی علاقوں کو ہمیشہ لوٹا ہے، پاک سرزمین پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی، اس بل کے بعد کے ایم سی کے پاس کچھ نہیں بچتا، اسپتال سمیت جو بھی ادارے سندھ حکومت نے لیے وہاں کوئی بہتری نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے، جو کراچی کا درد رکھتے ہیں ان کے پاس جائینگے، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا حصہ ہے، ایم کیو ایم اس جرم میں شریک ہے، پتنگ کے نام پر لوگوں نے بہت ووٹ دے دیا، اب نہیں دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News