 
                                                                              پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دبئی میں ٹریننگ سیشن سے قبل سوئمنگ پول سرگرمی میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دبئی کے مقامی سوئمنگ پول میں تفریح کی۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1456947009399758852
ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوئمنگ کرتے ہوئے پول میں والی بال کا میچ بھی کھیلا، اس موقع پر پاکستانی کھلاڑی بہت خوش نظر آئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کی۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 