Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدلیہ پر حملہ کرنا ن لیگ کی تاریخ رہی ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

عدلیہ پر حملہ کرنا ن لیگ کی تاریخ رہی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ پر حملہ کرنا، ججوں پر الزامات لگانا اور ویڈیوز بنانا ن لیگ کی تاریخ رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتنا مضحکہ خیز شگوفہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میرے پاس آئے، ہم چائے پی رہے تھے، اچانک چیف جسٹس کو خیال آیا انہوں نے فون اٹھایا کہ فلاں جج کو فون کردیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں ایڈیٹوریل چیک ہونا بہت ضروری ہے، اس طرح کوئی خبر بڑے اخبار میں بغیر ایڈیٹوریل نہیں لگ سکتی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اخبار نے یہ چیک کرنا مناسب نہیں سمجھا کہ جس جج کا نام لے رہے ہیں وہ جج بینچ میں ہی شامل ہی نہیں ہے۔ بدقسمتی سے کسی جج کا نام لے کر اتنی بڑی ہیڈ لائن لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ چیف جسٹس صاحب کے سوموٹو کا خیرمقدم کرتے ہیں، ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے سوموٹو نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور پھر عدالتوں کو سکینڈل بنانے کی کوشش کی۔

Advertisement

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ان دونوں حضرات کو بھی اپنے سوموٹو نوٹس میں بلانا چاہیے، جب جج صاحبان نے نوٹس لے لیا تھا تو ان کا کام نہیں بنتا کہ وہ اس پر پریس کانفرنس کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے۔ جی ڈی اے، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت تمام قیادت موجود تھی۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتحادیوں کے اعتراضات تفصیل سے سنے، انہیں دور کیا گیا، اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ فیصلہ ہوا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دن دو بجے طلب کیا جائے گا، الیکٹورل ریفارمز کے بل اجلاس میں پیش کئے جائیں گے، تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر