Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلاسگو میں حکومتی وزراء کے درمیان جھگڑے کی خبریں بے بنیاد قرار

Now Reading:

گلاسگو میں حکومتی وزراء کے درمیان جھگڑے کی خبریں بے بنیاد قرار

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا زرتاج گل سے جھگڑے کی خبروں پر موقف سامنے آگیا  ہے، ملک امین اسلم نے حکومتی وزراء کے درمیان جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیدیا۔

ملک امین اسلم نے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے خلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاض فتیانیہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کی گئی گفتگو جھوٹی ہے، فاضل ممبر کا الزام 200 فیصد جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ زرتاج گل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے باعث جلد وطن واپس آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی الزامات کی تحقیقات کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کہا گیا کانفرنس میں پاکستان کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، کانفرنس پر پاکستان کا ایک روپیہ بھی نہیں خرچ ہوا، کانفرنس مکمل طور پر غیر ملکی ڈونرز کے تعاون سے ہوئی۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاض فتیانہ کو غلط فہمی کیوں ہوئی سمجھنے سے قاصر ہوں، ریاض فتیانیہ خود بغیر کسی دعوت نامے کے ایک این جی او کی سپانسرشپ پر پہنچے۔

ا،لک امین اسلم کا کہن اتھا کہ کانفرنس میں پاکستانی پویلین مصروف ترین مرکز رہا، دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستانی پویلئین اور کلائمیٹ ویژن کو کوریج دی،500 کے قریب موسمیاتی تبدیلی کے وزراء سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔

امین اسلم نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستانی کوششوں کو سراہا، برطانوی وزیراعظم خود پویلین تشریف لائے۔

خیال رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا تھا کہ وزیرِ مملکت زرتاج گل اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان اقوامِ متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں لڑائی ہوئی ۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اقوامِ متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان ہونے والی لڑائی کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔

ریاض فتیانہ نے اجلاس کو بتایا کہ گلاسگو میں زرتاج گُل معاونِ خصوصی امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آگئیں۔

Advertisement

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کو انہوں نے بتایا کہ گلاگو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نے مزید بتایا کہ نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا۔

ریاض فتیانہ نے یہ بھی بتایا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث کروڑوں روپے ضائع ہوئے۔

چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے آڈٹ حکام کو زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر