کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کئی گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے پرواز کے مسافر کراچی ایئرپورٹ پر رل گئے۔
ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز (ایف زیڈ-330) کا رات 1:05بجے کا شیڈول تھا لیکن پرواز تاحال روانہ نہ ہوسکی۔
مسافروں کو جہاز دو بار سوار کرنے کے بعد اتار دیا گیا اور روانگی کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے، پرواز اب دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی۔
خیال رہے کہ فلائی دبئی کی پرواز کے جہاز کے انجن میں اچانک تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث پرواز تاحال روانہ نہ ہوسکی۔
ایئرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی انتظامیہ کی طرف سے پرواز روانگی کا نیا ٹائم دوپہر 12 بجے دیا گیا ہے، مسافروں کو پوری رات کراچی ایئرپورٹ پر گزارنی پڑی۔
مُسافروں کا کہنا تھا فلائی دُبئی کی اس غفلت کی وجہ سے نا صرف ان کے وقت کا ضیاع ہوا بلکہ ان کے گھر والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ کو اپنا نطام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
واضع رہے دُبئی ایکسپور کی وجہ سے پاکستان کے مُسافروں کا دُبئی جانے کے لئے رش لگا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News