کراچی کے چڑیا گھر میں رقم نہ ملنے پر ٹھیکیدار کی جانب سے جانوروں کو کھانا دینا بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث چڑیا گھر کے شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئے ہیں۔
ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ اسے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے چار ماہ سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی اس لیے اس نے جانوروں کا کھانا بند کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جانوروں کیلئےخوراک موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News