قومی کرکٹ اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑی فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ سیشن میں شرکت کررہے ہیں ،نیٹ سیشن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔
قومی کر کٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بہت بلند ہے، ہم صرف محنت کرسکتے ہیں، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ نمیبیا کے خلاف میچ کی تیاری کررہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم بڑی چھوٹی نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ منگل کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی تین میچز میں بھارت،نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی۔
پوئنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 پوئنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News