Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ڈیوڈ وارنر کی تعریفوں کے  پل باندھ دیے

Now Reading:

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ڈیوڈ وارنر کی تعریفوں کے  پل باندھ دیے

سابق بھارتی بیٹسمین محمد کیف نے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2021 میں آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر محمدکیف نے  سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ڈیوڈ وارنر کی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2021 میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زندگی کی طرح کھیل میں بھی کبھی ہمت نہ ہاریں۔

محمد کیف نے لکھا کہ صرف چند ہفتوں میں ڈیوڈ وارنر  آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہ ہونے کے بعد 2021  ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے سب سے بہترین کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی سورج نکلنے میں تھوڑی دیر لگتی ہے۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل 2021 میں اپنی ٹیم سن رائیز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہوئے کافی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا، اور یہاں تک کہ انہیں کچھ وقت کے لیے ٹیم سے بھی نکال دیا گیاتھا۔

جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے اختتام پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ان کی شاندار کارکردگی پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر