Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسان شرائط پر قرض، کاروباری حضرات کیلئے بڑی خبر

Now Reading:

آسان شرائط پر قرض، کاروباری حضرات کیلئے بڑی خبر

کاروباری حضرات کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی ، اب کاروباری حضرات ٹیکس ریلیف آسان شرائط پر قرض لے سکیں گے۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کی زیرصدارت کامرس چیمبرز کے صدور اور کاروباری شخصیات کااہم اجلاس ہوا  جس میں مجوزہ ایس ایم ای پالیسی کے اہم مندرجات پر شرکا کو بریفنگ دی گئی جبکہ آسان قرضوں کی فراہمی،آڈٹ،ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات سے بھی  آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایم ایز اسٹیک ہولڈرز نے خسرو بختیار کی پالیسی کو سراہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا  کہ نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، جس کے تحت کاروباری حضرات ٹیکس ریلیف آسان شرائط پرقرض لے سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای پورٹل بھی لانچ کر دیا گیا ہے، ایس ایم ای پورٹل کو کاروبارکی وسعت، این او سی حصول میں آسانی ہو گی جبکہ نئی ایس ایم ای پالیسی سے ہر چھوٹا بڑا کاروبار مستفید ہوگا۔

Advertisement

خسرو بختیار  کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی پالیسی چھوٹے و درمیانے درجے کاکاروبار بڑھانے کیلئے مرتب کی گئی ، ایس ایم ایز کے کاروبار کو وسعت کیلئے ایک فنڈ تشکیل دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا  کہ پنجاب میں ایس ایم ایز کیلئے ای انسپیکشن پورٹل کا اجراکر دیا ہے،پالیسی میں ایس ایم ایز ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جائے گی جبکہ برآمدی ایس ایم ایز کیلئے مشترکہ گودام کا آغاز کیا جائے گا۔

اجلس کی صدارت کرتے ہوئے خسرو بختیار  کا  مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی ،گارمنٹ صنعتوں کو فروغ دینے کیلئےاقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پرمارکیٹنگ کیلئےاقدامات کئےجائیں گے۔

کامرس چیمبرز کے صدور اور کاروباری شخصیات  کے اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر