Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی پوزیشن واضح کریں، شہباز شریف کا اسپیکر کوایک اور خط

Now Reading:

اپنی پوزیشن واضح کریں، شہباز شریف کا اسپیکر کوایک اور خط
Shahbaz Asad Qasair

شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط میں لکھا کہ مختصرنوٹس پرمشترکہ اجلاس کیوں بلایاگیا۔ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو ایک اور خط لکھا گیا ہے۔

شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط میں لکھا ہے کہ آپ کےجانبدارانہ رویے نے آپ پرہمارا اعتماد ختم کردیاہے۔

خط کےمتن کےمطابق شہباز شریف نے اسپیکر کو لکھا ہے کہ میں آپ کے پہلے خط کے مندرجات سے متفق تھا کہ قومی اہمیت کے معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں۔

شہباز شریف نے خط میں کہا کہ بہ طوراپوزیشن لیڈرمیں نے بلزپراتفاق رائےکے لیے جامع رائے دی، بدقسمتی سے آپ نے ان تجاویز کا جواب نہیں دیا۔

Advertisement

شہباز شریف نے اسپیکرکوخط میں مذید لکھا کہ آپ کا جواب نہ دینا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے اور آپ کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کے جانبدارانہ روئیے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا ہے۔

خط  کے متن کے مطابق انتخابی قوانین سے متعلق قانون سازی ماضی میں کبھی یک طرف طور پر نہیں کی گئی۔

اسپیکر کو خط میں یہ بھی کہا کہ انتخابی قوانین ہمیشہ وسیع ترمشاورت اوراتفاق رائے سے بنائیں جاتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے خط میں مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے آج کے مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں کہ مختصرنوٹس پرمشترکہ اجلاس کیوں بلایاگیا۔

دوسری جانب پارلیمنٹ میں قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔

مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، حکومتی نمائندے اور اپوزیشن کے ارکان شریک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر