Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمن سلیم عائزہ خان کے پیشہ ورانہ انداز کی مداح ہوگئی

Now Reading:

ایمن سلیم عائزہ خان کے پیشہ ورانہ انداز کی مداح ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ عائزہ خان کے پیشہ ورانہ انداز کی مداح ہوگئی ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ سیٹس پر بہت منظم نظر آتی ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

ایمن سلیم نے کہا کہ انہوں نے عائزہ سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ عائزہ ایک بہت منظم اداکارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہوہ جب بھی سیٹ پر پہنچتی ہیں، انہیں معلوم ہوتا تھا کہ وہ کیا پہننے والی ہیں، کون سے زیورات کس لباس کے ساتھ اچھے لگیں گے۔

ایمن سلیم نے بتایا کہ اب ماشاءاللّٰہ وہ ایک اور پراجیکٹ کر رہی ہیں اور اسے کرنے کے لیے ان  کا طریقہ بالکل مختلف ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان کےلیے عائزہ خان مثال ہیں، جن سے وہ سیکھ رہی ہیں کہ انڈسٹری میں آ گے کیسے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم اور ان کے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کو رمضان میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ’چُپکے چُپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر