
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹی ایل پی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی پوچھے کہ فنڈنگ کہاں سے آرہی ہے۔
فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے پارٹیوں کو منی لانڈرنگ کیلیئے استعمال کیا ، فارن فنڈنگ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار نے جو لاہور میں تقاریر ہوئیں اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، سپریم کورٹ کی ہریس ریلیز خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی ویڈیو، آڈیو جعلی ثابت ہوئی، امید ہے اس سے ججز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازشر یف کا ہمیشہ منفی رویہ رہا جو ٹیپیں بناتی ہیں، مریم نواز نے اس حوالے سے ایک ٹیم بنا رکھی ہے، مریم نواز گروپ کی مذمت کرتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پورا ہفتہ انہوں نے ایک سیمنارز کی سیریز کی، یہ سیمینارز فارن فنڈنگ سے ہوئے۔
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کابینہ نے الیکشن کے حوالے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اگلے الیکشن ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ سے ہوں گے، بیرون ملک پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف فیملی کو شکرگزار ہونا چاہئے کہ ہم نے ان کو ووٹ کا حق دیا، ویسے انہوں نے نہیں آنا تھا۔
مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چینی نوے سے پچانوے میں بک رہی ہے اگلے مہینے یہ اسی پچاسی کی ہوجائے گی، ٹماٹر اور ادرک کی قیمتیں کم ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ نے گندم ریلیز نہیں کی، کراچی میں اس وقت قیمیتیں سب سے زیادہ ہیں، کراچی میں آٹا 1461 کا مل رہا ہے، مراد علی شاہ صاحب کو کہتا ہوں کہ اپنے آپ کو ٹھیک کریں ، اگر ہم نے کاروائی کی تو پھر جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔
فواد چوہدری نے میڈیا کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ میڈیا ہماری کابینہ کے ایجنڈے کو ذرائع سے بغیر تصدیق کے چلا دیتا ہے، اب پیمرا اس حوالے سے کاروائی کرے گا۔
انوہں نے کہا کہ فارما سیکٹر تیزی سے اوپر گیا، اسد عمر اس پر بریف کریں گے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انکوائری مکمل کرلی گئی حماد اظہار اس پر بریفنگ دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لئے پانچ ارب کی منظوری دی ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے لیے بھی پیسے ریلیز کردیے، آئی پی پی کی دوسری قسط کے لیے 134 ارب کی منظوری دی گئی،10 ارب ڈویلپمنٹ کے پروگرام کے لیے منظوری دی گئی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قانون کو چیلنج کرنا ڈھیلی ڈھالی باتیں ہیں ، ہم انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے چاہتے ہیں ، انتخابی نظام ای وی ایم سے درست ہو سکتا ہے ، ہمارا انتخابی منشور ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہے ، پی ڈی ایم عدالتوں میں دھکے کھانے کی بجائے ساتھ بیٹھے اور بتائے کیسے چیزوں کو ٹھیک کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News