
شہر میں کھاد اور یوریا کی سپلائی پر نظر رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اقدامات جاری ہے۔
ڈی سی آفس لاہور سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے آفسز میں کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کنٹرول روم میں محکمہ زراعت، فوجی، اینگرو، یوریا کمپنی کے نمائندہ اور ڈی سی آفس کا اسٹاف موجود ہو گا۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لاہور شہر میں کھاد اور یوریا کے اسٹاک کرنے پر سیل کی گئی تمام دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملکر ڈیلرز کے ذریعے شہر میں سپلائی کو بہتر بنائیں۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ڈیلرز اپنے کوٹہ کے متعلق تمام ریکارڈ رکھے گا جبکہ غیر قانونی طور پر کام کرنے والے ڈیلرز قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News