پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور خیبرپختونخوا میں عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی۔
قائدین نے بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی شہباز شریف کی تجویز سے اتفاق کیا۔
قائدین نے اتفاق کیا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے، پی ٹی آئی عوام کے لئے ’پریشانی، تکلیف اور انتقام‘ بن چکی ہے۔
اس کے علاوہ قائدین نے نیب کے کالے قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News