Advertisement
Advertisement
Advertisement

مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

Now Reading:

مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں اہم خبر سامنے آگئی، ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی۔

تفصیلات  کے مطابق مینار پاکستان جنسی ہراسانی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

اپنے بیان میں عائشہ اکرام نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ذمہ دار ریمبو کو قرار دیا ہے۔

 مینار پاکستان جنسی ہراسانی واقعے کی کردار ٹک ٹاکر عائشہ اکرام  کا کہنا تھا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل نے ٹک ٹاکر کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم عائشہ اکرام کی جانب سے ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا تھا ۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے میرے لیے آواز اٹھائی، میں بیان نہیں کر سکتی ہوں، جس مشکل سے میں آپ سے بات کر رہی ہوں۔

عائشہ کا پروپیگنڈا سے متعلق کہنا تھا کہ تمام خواتین نے میرا ساتھ دیا، پاکستانی بھائیوں نے بھی مجھے سپورٹ کیا کیونکہ میں نے جھوٹ نہیں بولا، سچ کا ساتھ دیا تھا۔

Advertisement

عائشہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا  تھا کہ خدارا غلط فتوے نہ دیجیے، بہت مشکل سے میں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، مجھے اور مت اچھالیے۔ میں ایک سچ کی جنگ لڑی رہی ہوں، جس میں مجھے آپ سب کا ساتھ چاہیے۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میں ریاست مدینہ کی بیٹی ہوں، اس قوم کی بچی ہوں۔ میں اپنی ہی قوم کا نام کیوں خراب کرونگی۔آپ سب مرد میرے محافظ ہیں، ان مردوں کے بغیر عورت بھی محفوظ نہیں ہے۔

مینار پاکستان کے واقعے سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے مینار پاکستان جاتی رہی ہوں، کبھی کچھ غلط نہیں ہوا، مگر اس بار یہ واقعہ کیسے ہوا؟ میرے پاس خود اس بات کا جواب نہیں ہے۔ نہ میں نے فحش قسم کے کپڑے پہنے تھے اور نہ ہی ایسی حرکتیں کیں۔

اس موقع پر اپنے دوست ریمبو سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ ریمبو اور میں پچھلے دو سال سے ٹک ٹاک بناتے ہیں، ریمبو ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتا ہے اسی لیے میں اسے معاشی طور پر بھی سپورٹ کرتی ہوں۔ میں ریمبو کے ساتھ مینار پاکستان میں داخل ہوئی تھی، جبکہ ریمبو کی اپنی ٹیم بھی وہاں موجود تھی۔ مجھے ریمبو کی ٹیم کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے، میں پہلے کبھی ان سے نہیں ملی مگر وہ ٹیم ممبرز ہیں۔

مستقبل میں ٹک ٹاک کے استعمال سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ کہ ابھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں بہت افسردہ ہو گئی ہوں، میں ٹوٹ چکی ہوں۔ اب مجھ میں ہمت نہیں ہے میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر