
امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ دین دشمنوں کےدلوں پردھاک بٹھاتا ہے۔
سعد حسین رضوی نے علامہ خادم حسین رضوی کے پہلےعرس مبارک میں ملک بھر اور دیگر ممالک سے لوگوں کی شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
امری تحریک لبیک نے کہا کہ لاکھوں کارکنان اور عاشقان مصطفیٰ ﷺ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تحریک کےعہدیداروں اورکارکنوں نےعرس کے تین روز انتھک اور بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آخری سانس تک نظام مصطفیٰﷺ اورغلام مصطفیٰ ﷺ کے اعزاز کا تحفظ کرنا ہے۔
ٹی ایل پی کے امیر نے مزید کہا کہ نبی رحمت اللعالمین ﷺ ہماری پہچان ہیں۔
خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی کا نام کچھ دن پہلے فورتھ شیڈول سے نکالا گیا تھا اور حکومت نے ان کے خلاف ریفرنس واپس لیا جس کے بعد جمعرات 18 نومبر کو انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو 12 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان معاہدے پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزارتِ داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں ٹی ایل پی کی جانب سے حکومتی معاہدے پر ردعمل کو سراہا گیا ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک کے دو ہزار 260 افراد کو رہا کرنے کے علاوہ سعد رضوی سمیت 400 سے زیادہ افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو رہائی دینے کے ساتھ ان پر مختلف نوعیت کے 40 مقدمات عدالتوں سے واپس لینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سعد رضوی اور دیگر پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات بھی ختم کیے گئے ہیں۔
ٹی ایل پی نے 22 اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس سے تصادم کے بعد یہ مارچ تین دن میں وزیر آباد پہنچا تھا جہاں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد یہ مارچ موخر کر دیا گیا تھا۔
مذاکرات میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ٹی ایل پی کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالا گیا، رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا گیا اور اب سعد رضوی کو بھی رہائی مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News