Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت رابطہ کونسل برائے لوکل گونمنٹ و دیہی ترقی کا اجلاس ہوا جس میں عبد القیوم نیازی کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز منیر نے رابطہ کونسل برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے تحت جاری منصوبہ جات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے   کہا کہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے، عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کر کے ان کا معیار زندگی بلند کریں گے۔

عبد القیوم نیازی نے  ہدایت دی کہ کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت جملہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے جبکہ گاؤں کی سطح پر کچے راستوں اور پگڈنڈیوں کی تعمیر کو بھی شامل کیا جائے۔

 ان  کا کہنا تھا کہ کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت ہر علاقے میں اس کی ضرورت کے مطابق بلاتحصیص بنیادی ضرورت کے منصوبے شروع کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی  کا  مزید کہنا تھا کہ پی ایم سی آئی ڈی پی سے مختلف شعبہ جات کی ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں گے ۔

اجلاس میں وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فاروق، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان ، سیکرٹری محکمہ ترقیات و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر