
ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ میں پہلےکون سا انتخابات شفاف ہوئے ہیں، سندھ میں الیکشن کے دوران نوٹ چلتا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کہتی ہے ای وی ایم پرسندھ میں دھاندلی نہ ہو، کیا یقین دہانی ہے؟
سابق وزیراعلٰی سندھ کا کہنا ہے کہ کیا سندھ ملک سے باہر ہے؟ سندھ حکومت کے اپنے لوگ کہتے ہیں ہماری جیب میں پانچ ہزار سے کم کا نوٹ ہوتا ہی نہیں ہے۔
انھوں نےکہا کہ پوری دنیا الیکٹرانک نظام پرمنتقل ہورہی ہے۔ آج کل ڈیجیٹل دورہے، کہا جاتا ہے کہ آدمی میں چِپ بھی لگ سکتی ہے۔
ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ ای وی ایم سے امید ہے الیکشن کچھ شفاف ہوجائیں گے۔ سندھ میں تو بھربھرکے بیلٹ پیپرز تقسیم کیےجاتے ہیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ سندھ میں صوبائی الیکشن کمیشن کا عملہ بھی ساتھ ملا ہوتا ہے۔ اپنی پارٹی بنائی تو الیکشن کمیشن انھیں انتخابی نشان نہیں دے رہا تھا۔
سابق وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی امیدیں ٹوٹ گئیں، حکومتی اتحاد پھرمتحد ہوگیا ہے
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سےایم کیوایم کےوفد نے ملاقات کی۔ وفد میں امین الحق اورخالد مقبول صدیقی شامل تھے۔
ایم کیو ایم نے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اپنی جماعت کے فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ای وی ایم پرایم کیو ایم کے تحفظات کےمعاملے پرذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملاقات میں حمایت کے بدلے وعدے یاد دلا دیے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کے 11 رکنی مطالبات پرعملدرآمد کا مطالبہ ہے۔ مردم شماری، کراچی کی ترقی، بند دفاتر، کارکنان کی رہائی بھی مطالبات میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں سے کیےتمام وعدے پورے کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News