Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ایلوویرا جیل ذیا بیطس کے مرض میں ایک اہم دوا ثابت ہو سکتی ہے؟

Now Reading:

کیا ایلوویرا جیل ذیا بیطس کے مرض میں ایک اہم دوا ثابت ہو سکتی ہے؟

جلد کی حفاظت ہو یا زخم کا مرہم ایلوویرہ جیل ان تمام مسائل کے حل میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔ لیکن بات یہی ختم نہیں ہو تی یہ کئی امرض می بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ذیابیطس کے مرض میں انسولین کی کمی سے جسم میں گلوکوز کی سطح اعتدال سے بڑھ جاتی ہے اوراسے منظم کرنے کے لئے انسولین درکار ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مرض کے بعد امراض قلب اور فالج کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے اس کے ساتھ ہی یہ مرض اعصابی نظام کے مسائل،کمزور بینائی،زخم کا دیر س مندمل ہو نا اور دیگر انفیکشن کے خطرات کے خدشات کو کئی گناہ بڑھا دیتا ہے۔

ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایلوویرا جیل آپ کے خون میں برے کولسٹرول یعنی لپیڈ پروفائل اور ہائپر گلیسیمیا کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو ذیابیطس کے شکار افراد میں عام پایا جاتا ہے اور یہ دل کے امراض کی ایک بڑی وجہ بھی ہے۔

اس تحقیق کے پہلے مرحلے میں بہتر ایسے خواتین کو شامل کیا گیا جو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھی انہیں چھ ہفتوں کے لئے بغیر دوا یعنی جھوٹ موٹ کی دوا ایلوویرا جیل کا ایک چمچ دیا گیا، ایلوویری جیل کے علاج سے ٹرائی گلسرائیڈ اور خون میں گلوکوز کی سطح میں نمایا ں کمی دیکھی گئی۔

Advertisement

جبکہ دوسری مرحلے میں جھوٹ موٹ کی دوا ایلو ویرا جیل اور ذیابیطس کی ایک مخصو ص دوا کے ساتھ استعمال کروائی گئی۔ اس کے نتیجے میں بھی ایلوویرا جیل والے گروپ میں ٹرائی گلیسرائڈ اورخون میں گلوکوز کی مقدار میں بھی نمایا ں کمی دیکھی گئی۔

اس تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ایلوویرا جیل میں ذیابیطس سے لڑنے کے خواص پائے جاتے ہیں اور مستقبل میں اسے اس مرض کے لئے  بطوردوا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر