Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کارڈ کے ذریعے عوام کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی، محمود خان

Now Reading:

پاکستان کارڈ کے ذریعے عوام کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کارڈ کے ذریعے عوام کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی نہ کرنی ہوتی تو وہی رقم غریب پر خرچ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کا ایجنڈا لوٹ مار تھا، ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے قرضے میں اضافہ ہوا ہے۔

محمود خان کا کہنا ہے کہ جلد پاکستان کارڈ کا اجراء ہوگا، پاکستان کارڈ کے ذریعے عوام کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ یہ چوروں اور لیٹروں کا نہیں عوام کا ملک ہے۔

Advertisement

اس سے قبل وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی، حکومت نے بہترین انداز میں قانون سازی کی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود قانون پاس کروائے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ پہلے سے کہہ رہے ہیں اگلا الیکشن نہیں مانتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2023 میں دونوں جماعتوں کو شکست ہونی ہے، ای وی ایم سے بیلٹ بکس چوری کا خاتمہ ہوگا، دونوں جماعتوں کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا ہے، محب وطن اوورسیز پاکستان پیسے بھیجتے ہیں، اگلی بار پھر عمران خان کی حکومت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر