Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ،عثمان بزدار

Now Reading:

کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا  کہ پوری قوم کو چوتھی فتح مبارک ہو ، بابراعظم اوررضوان نے ایک بار پھر کمال بلے بازی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت،نیوزی لینڈ،افغانستان کے بعد آج نمیبیا کو چاروں شانے چت کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے مسلسل چوتھا میچ جیت کر اپنی برتری برقرا ررکھی، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔

Advertisement

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھرپور اعتماد کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کی جانب گامزن ہے، امید ہے کہ اس بار ٹی20ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

قومی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ساتھ ہی اب تک کھیلے گئے 7 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پانچویں بار کوالیفائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

 واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اب تک ناقابلِ شکست ہے، اس نے 4 میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر