Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس او پمپس کھلے ہیں اور شام تک مزید بھی کھل جائیں گے، حماد اظہر

Now Reading:

پی ایس او پمپس کھلے ہیں اور شام تک مزید بھی کھل جائیں گے، حماد اظہر
حماد اظہر

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے پمپس کھلے ہیں اور شام تک مزید بھی کھل جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے پیٹرول پمپس کی اکثریت ملک بھر میں کھلے ہیں اور ساتھ ہی بڑی کمپنیوں کے کمپنی آپڑیٹڈ پمپس بھی کھلے ہیں جب کہ اور شام تک مزید بھی کھل جائیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہم ڈیلر ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں اور ان کے جائز مطالبات کی سمری، جس سے عوام پر قیمتوں کا زیادہ بوجھ نہ پڑے، پہلے ہی  اقتصادی کمیٹی برائے کابینہ میں فیصلے کے لئے جمع ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایس او کے باقی پیٹرول پمپس کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ  گو پٹرولیم کے سی ای او خالد ریاض کی وزیر توانائی حماد اظہر سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گو پیٹرولیم کے سی ای او نے کہا کہ گو پیٹرولیم کے اکثریت پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری ہے، باقی کے گو پیٹرولیم کے پمپس کھولنے کی احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو آج تین بجے تک ڈیلرز کی جانب سے 8,487 میٹرک ٹن پیٹرول کے آرڈر موصول ہوئے۔

خیال رہے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے منافع میں اضافے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل اور شیل کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا اور ملک بھر میں اپنے کھلے پیٹرول پمپس کی فہرست بھی جاری کی۔

ادھر کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول کے حصول کے لیے عوام پریشان ہے اور شہریوں کو عام پیٹرول  ہائی آکٹین کے نام سے فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی دہائی دیتے نظر آرہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر