
پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کےدرمیان پی ڈی ایم کےاحتجاجی پلان کوآگے بڑھانے پربھی اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نےحکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینےاوراپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پراظہارِاطمینان کرتےہوئے پارلیمنٹ کےاندراورباہرحکومت پردباؤ بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔
ذرائع نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سےلاہورکے جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کے بارے میں جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم ساتھ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد سےکہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اورملک سے ظلم ہوگا۔
واضح رہےکہ گذشتہ روزپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اوران سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نےمولانا فضل الرحمان سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اورملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹوکے ہمراہ میڈیا سے گفتگومیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم جعلی حکومت کو بہت جلد گھر بھجیں گے، دھاندلی زدہ حکومت کو اصلاحات کرنے کا کوئی حق نہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع سےایک ہی مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات ہوں۔
بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ حکومت کو آئے روز شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد کے باعث حکومت مشترکہ اجلاس سے بھی بھاگنے پرمجبورہوئی۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھے۔
پیپلز پارٹی قیادت نے کسی صورت پی ڈی ایم میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں صرف پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی بات ہوئی۔ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی اپوزیشن کا بھرپور ساتھ دے گی۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں صرف پارلیمنٹ کے اندر متحد ہوکر تحریک چلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News