Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

Now Reading:

پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولئیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

صدر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میر شمس شہوانی کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز کی لاتعلقی سے 80 فیصد پیٹرول پمپ کھلیں رہینگے، جبکہ 26  ہزار آئل ٹینکرز ملک بھر میں سپلائی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہڑتال کے دوران پیٹرول کہاں کہاں دستیاب ہوگا؟

دوسری جانب وزارت پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

ترجمان وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ آئل سپلائی میں مستعدی کے لئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement

وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کے لئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا گیا۔

ترجمان وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کے لئے وزارت کوشاں ہے، اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے زریعے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نےوزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر