
آسٹریلیا کی جانب سے 24 سال بعد دورہ پاکستان کے اعلان کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ‘ویلکم ٹو پاکستان’ کا ٹرینڈ چل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے آخری بار 99ـ1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0ـ1 سے کامیابی سمیٹی تھی جس کے بعد پاکستان نے 2002، 2010 اور 2018 میں آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں۔
حال میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے یہی سیریز یو اے ای میں کھیلنے کا کہا جس پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے واضح کردیا کہ پاکستان آج کے بعد اپنی ہوم سیریز کسی اور ملک میں نہیں کھیلے گا جس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستانی شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے آسٹریلیا کو ‘پاکستان میں خوش آمدید’ کہنا شروع کردیا۔
ایک صارف نے کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ کو اس دورے کی اشد ضرورت تھی۔
https://twitter.com/channar_faraz/status/1457679755357085702
واضح رہے پاکستان اگلے سال مارچ میں آسٹریلیا کے ساتھ 3، ٹیسٹ 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News