اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشنز جج نے نور مقدم قتل کیس میں سی سی ٹی وی ویڈیو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے کے انسپکٹرعبدالستارنے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کو درخواست پیش کی جس پرعدالت نے سی سی ٹی وی ویڈیو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پرسی سی ٹی وی ویڈیو کو ڈی سیل کرنیکا حکم دیا۔
عدالتی حکم کے مطابق ویڈیو کو یو ایس بیزمیں ڈال کرملزمان کے وکلا کو فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے چار گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
