Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی لیڈر اور نااہل چور کا فرق آج مزید واضح ہوگیا، شہباز گِل

Now Reading:

حقیقی لیڈر اور نااہل چور کا فرق آج مزید واضح ہوگیا، شہباز گِل
شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ حقیقی لیڈر اور نااہل چور کا فرق آج مزید واضح ہوگیا ہے۔

انہوں نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کا واقعہ قومی سانحہ تھا، اے پی ایس میں معصوم بچوں کو شہید کیا گیا، نااہل لیگ کا معصوم بچوں کی شہادت پر سیاست شرمناک ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ قومی سانحات اور میتوں پر سیاست نااہل لیگ کا وطیرہ رہا ہے، ضربِ عزب اور ردالفساد کا کریڈٹ لینے والے سلامتی اداروں کو برا بھلا کہتے نہیں تھکتے، حقیقی لیڈر اور نااہل چور کا فرق آج مزید واضح ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک وزیراعظم ہوکر عدالت کے حکم پر پیش ہوا جبکہ دوسرے لندن مفرور ہیں، مریم اورنگزیب جیسے درباریوں کو مفرور اشتہاری کے قصیدے پڑھنے کیلئے رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس حکومت سے چینی چوری، ایل این جی چوری اور پیٹرول چوری کا پوچھیں گے تو ایک جواب ملے گا کہ پچھلی حکومتوں نے کیا۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 8 سال سے خیبرپختونخوا میں عمران خان صاحب آپکی حکومت ہے، آپ نے اے پی ایس کے بچوں کے والدین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پیسے دےکر آپ ان بچوں کو واپس لا سکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے سپریم کورٹ میں شرمناک بیان دیا کہ میں مل لوں گا، کیا آپکو سپریم کورٹ بتائے گی کہ آپکو کیا کرنا ہے؟ آپ 8 سال سے خیبر پختونخواہ کی حکومت میں ہیں بتائیں اے پی ایس کے بچوں کے لئے کیا کیا؟ ان سے پوچھیں جن کے بچے شہید ہوئے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان دیا جسے آپ نے دفن کیا، اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عرب دیا، جب آپ وزیر اعظم بنے تو آپ نے ان تمام چیزوں کو ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں تو کہتے ہیں کہ نواز شریف سے پوچھیں کیا ہوا تھا؟ اب آپ جواب دیں گے 3 سال ہوگئے نیشنل ایکشن پلان آپریشن ردالفساد کا کیا ہوا؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ نے اپنے حصے کا کیا کیا؟ آپ بے حس ہیں آپ گھر جائیں، نواز شریف اب بھی سب کرلے گا پہلے بھی سب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر