Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی حکومت کے نقاد مسلمان کامیڈین منور فاروقی عتاب کا شکار، شو منسوخ

Now Reading:

مودی حکومت کے نقاد مسلمان کامیڈین منور فاروقی عتاب کا شکار، شو منسوخ

انڈیا کے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا شو پولیس نے منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منور فاروقی آج بنگلور میں ایک شو کرنے والے تھے لیکن پولیس نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے ان کا یہ شو روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خلاف ورزی کے خدشے کے باعث منور فاروقی کا شو منسوخ کیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس افسر نے کہا کہ منتظمین کو زبانی اور تحریری طور پر اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں اور پولیس کے نوٹس پر عمل کریں گے۔

ساتھ ہی منور فاروقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس حوالے سے ایک پوسٹ کیا۔

Advertisement

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آج کا بنگلور شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شو کے لیے 600 سے زیاہ ٹکٹ فروخت کیے گئے تھے۔

انہوں نے پرشکوہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ ’مجھے اس مذاق کے لیے جیل میں ڈالنا جو میں نے کیا ہی نہیں تھا اور وہ شو منسوخ کرنا جس میں کوئی مسئلہ نہیں، نا انصافی ہے۔‘

منور فاروقی نے یہ بھی لکھا کہ گذشتہ دو ماہ میں جگہ اور مداحوں کو درپیش خطرے کی وجہ سے 12 شو کینسل کیے گئے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا ان کی نفرت کا بہانہ بن گیا ہوں، ہنسا کر کتنوں کا سہارا بن گیا ہوں، ٹوٹنے پر ان کی خواہش پوری ہو گی۔ صحیح کہتے ہیں میں ستارہ بن گیا ہوں۔

اپنی پوسٹ کے اختتم میں لکھا کہ میرا خیال ہے یہ اختتام ہے، میرا نام منور فاروقی ہے۔ وہ میرا وقت تھا اور آپ دیکھنے والے زبردست تھے۔ خدا حافظ! اب میری بس ہو چکی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے منور فاروقی کو اندور پولیس نے اس سال کے شروع میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد وہ ایک ماہ سے زیادہ جیل میں رہے۔

کامیڈین منور فاروقی کو اندور پولیس نے یکم جنوری کو گرفتار کیا تھا ان کے علاوہ چار دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 ان پر ہندو دیوی دیوتاؤں اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام تھا۔

منور فاروقی کے خلاف اتر پردیش میں بھی مقدمہ درج ہے۔ 19 اپریل 2020 کو پیشے کے اعتبار سے وکیل اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکن آشوتوش مشرا نے منور فاروقی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

اس میں ان پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

 ان پر سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو میں ہندو دیوتاؤں اور گودھرا ٹرین سانحے کے متاثرین کا مذاق اڑانے کا الزام تھا۔

Advertisement

منور فاروقی کون ہیں؟

منور فاروقی ایک خوش مزاج مسکراتے شخص معلوم ہوتے ہیں اور ابھی ان کی اپنی شخصیت میں بھی مزید نکھار آ رہا ہے۔

وہ جدید انڈیا کی حقیقتوں میں اپنے لطیفے ڈھونڈتے ہیں اور اکثر تلخ زبان استعمال کرتے ہیں۔ وہ تمام مذاہب کا مذاق اڑاتے ہیں۔

یوٹیوب پر ان کے پانچ لاکھ سے زیادہ فالور ہیں اور انسٹاگرام پر وہ تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈیا میں ہر سماجی روابط کی ویب سائٹ ایک ڈیٹنگ پلیٹ فارم بن جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شو کے منتظمین کو دیے گئے نوٹس میں پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منور فاروقی ایک متنازع شخص ہیں۔ وہ دوسرے مذاہب کے دیوتاؤں کے بارے میں متنازع بیانات دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر