Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر عارف علوی کی پی ٹی آئی رہنما سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی مذمت

Now Reading:

صدر عارف علوی کی پی ٹی آئی رہنما سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی مذمت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قمبر شہداد کوٹ میں گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر پاکستان نے وقوعہ اور مقدمہ پر اب تک کی پولیس پیش رفت پر تفصیلات حاصل کیں۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما سیف اللہ نیازی شریک تھے۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس مقدمہ کی تفتیش اور قاتلوں کی گرفتاری میں اقدامات سے گریز کر رہی ہے۔ مرحوم سخاوت راجپوت کے قتل کو سازش کے تحت لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پولیس کی غفلت کی وجہ سے مبینہ طور پر کالعدم تنظیمیں متحرک ہو رہی ہے جس پر تشویش ہے۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے یقینی اقدامات کئیے جائیں۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنے فرائض پر توجہ دے۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں تحفظ کے ضمن میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر