Advertisement
Advertisement
Advertisement

سموگ کے باعث سکولز بند کرنے کی تجاویز مسترد

Now Reading:

سموگ کے باعث سکولز بند کرنے کی تجاویز مسترد

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سموگ کے حوالے سے سکولز بند کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ پرائیویٹ سکولز نے اسموگ کے تدارک اور قابو پانے کےلیے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں اوقات کار پہلے ہی تبدیل کردئیے ہیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت سکولز بند کرنے کی بجائے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی سموگ سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح تک بگڑنے پر سکولز کو بند کرنے کی بجائے لازم ماسک اور اوقات کار محدود کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ آوٹ ڈور اسمبلی اور تمام تر سپورٹس سرگرمیاں 4 ہفتوں کے لیے ختم کردی ہیں۔

Advertisement

تجاویز میں مطالبہ کیا گیا کہ کہ حکومت دھویں دار انڈسٹری اور یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائے۔ کٹائی کے بعد فصلوں کو آگ لگانے کا عمل فوری بند کیا جائے۔ غیر ضروری اشیا لانے والے تمام ٹرکوں کی لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان آمدو رفت پر پابندی عائد کی جائے۔ ان شہروں کے مضافات میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کردیئے جائیں۔

کاشف مرزا نے تجاویز کے حوالے سے مزید کہا کہ سموگ بڑھنے کی بڑی وجہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کو نومبر اور دسمبر کیلئے بند کر دیا جائے۔ سموگ کے خطرے سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

دوسری جانب سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں میں ایک اضافی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے ساتھ پیر کی چھٹی شامل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ریلیف کمشنر کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق 27 نومبر سے 15 جنوری تک تین چھٹیوں پر عمل درآمد کیا جائے، اضافی چھٹیوں میں ورچوئل کلاسز پڑھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر