
لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات نے گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے، جس کے مطابق شہر کا مجموعی اے کیو آئی 350 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی اسمبلی ہال کے اطراف میں ریکارڈ کی گئی ہے ، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 422 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 391ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 221 ، ٹاؤن شپ سیکٹر 2 میں 214 ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کی وجہ سے جہاں ناصرف کروڑوں انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، وہیں روز مرہ معمولات بھی شدید متاثر ہیں۔ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کی ہدایات بھی دی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News