اوکاڑہ میں تحصیل روڈ پر نجی میڈیسن کی ہول سیل شاپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چار موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی اور میڈیسن کی ہول سیل شاپ سے 30 لاکھ روپے سے زائد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکو لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے ہول سیل شاپ میں موجود تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر گئے۔
واضح رہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے موصول کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News