 
                                                                              چیف آف آرمی اسٹاف تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لئے سات ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اورآفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امان ،اردن ،کازکستان ،مصر اور ال سیلواڈور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایران اور نیپال سے تعلق رکھنے والے میچ ریفریز بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ امان کے اسکواڈ میں چار کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل تین روزہ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں مرد اور خواتین مقابلوں میں 16 گولڈز کے لیے مقابلے ہوں گے۔
چیف آف آرمی اسٹاف تائیکوانڈو چیمپئین شپ اسلام آباد میں 6 سے 8 نومبر تک منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 