Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان اور بحرین کا دورہ

Now Reading:

پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان اور بحرین کا دورہ
Pak-Navy-in-umman

پاک بحریہ کے جہاز دہشت، ایس وی بحر مساح اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول نے مناہ سلمان، بحرین اور سلطان قابوس عمان کا دورہ کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بحرین آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا استقبال بحرین میں پاکستان کے اعلی حکام نے کیا۔

اس موقع پر مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ چیف آف بحرین نیول فورسز ریئر ایڈمرل محمد یوسف محمد، ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈ کموڈور جاسم محمد الغاتم، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل بریڈ کوپر امریکی بحریہ اور ڈپٹی کمانڈر سی ایم ایف کموڈور ایڈورڈ اہلگرین سے ملاقاتیں کیں۔

اس حوالے سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم ڈومین میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں مزید تعاون کی توثیق کی گئی، بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر، PN  جہازوں نے رائل بحرین نیوی کے جہاز RBNS AL AREEN کے ساتھ دو طرفہ مشقیں کیں جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کہ مطابق اس سے قبل پاک بحریہ کے جہازوں نے عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا، بندرگاہ پہنچنے پر عمان میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور عمان کی رائل نیوی کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

Advertisement

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بندرگاہ پر قیام کے دوران پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے دفاعی اتاشی اور دورہ کرنے والے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ رائل نیوی آف عمان کے ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز کیپٹن جاسم محمد البلوشی سے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں عمان کے 51ویں قومی دن کے موقع پر مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے عمان کے عوام کو ان کے قومی دن پر تہنیتی پیغام پہنچایا، عمان کی مجلس شوریٰ اور مجلس الدولہ کے اراکین نے دیگر ممالک کے معززین/فوجی نمائندوں کے ساتھ پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے وفد نے عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں میری ٹائم سیکیورٹی بالخصوص انسداد اسمگلنگ، انسداد منشیات اور انسداد انسانی اسمگلنگ میں تعاون کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کے عمان اور بحرین کے بندرگاہوں کے دورے برادر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور عرب دنیا کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر