مانچسٹر یونائیتڈ کی انتظامیہ نے فٹ بال لیگز کے بقایا سیزن کے لئے عبوری طور رالف رینگرک کو ٹیم کا عبوری مینجر مقرر کر دیا ہے۔
63 سالہ رالف رینگرک پرانے مینجر گونار سولسکجیر کی جگہ لیں گے ، جن کی مدت کے دوران آخری میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو واٹ فورڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی فٹ بال ٹیم کے نئے عبوری مینجر رالف رینگرک نے تعیناتی کے بعد روس کے کلب لوکوموٹو ماسکو کے ہیڈ آف اسپورٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عبوری مینجر رالف رینگرک نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں اور اپنی پوری توجہ نئی اسائنمنٹ پر ہے، اور میری خواہش ہے مانچسٹر یونائیٹڈ کا بقایا سیزن کامیابی کے ساتھ اختام پذیر ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
