Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگی چینی فروخت ، شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ

Now Reading:

مہنگی چینی فروخت ، شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ
چینی

مہنگی چینی فروخت کر کے تحریک انصاف کی حکومت میں شوگر ملز مالکان کو 265 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں شوگر ملز مالکان کو 67 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

حکومت نوٹس لیتی اور عوام کو دلاسے دیتی رہ گئی لیکن ملک میں چینی کی فی کلو قیمت ریکارڈ 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس سے پہلے 28 اکتوبر کو چینی کی درآمد کا ٹینڈر تیسری بار منسوخ کیا تھا جس پر حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ٹینڈر مہنگی ترین بولی ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔

اس ٹینڈر کے ذریعے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی جانی تھی، ٹیکس سے قبل یہ چینی بندرگاہ پر 120 روپے فی کلو میں پڑتی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو یہ چینی تقریباً 133 روپے فی کلو ملتی۔

Advertisement

اس سے قبل حکومت نے چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا تھا جس میں چینی کی بولی 117 روپے فی کلو لگائی گئی تھی مگر آج ملک میں چینی کہیں 140، کہیں 150 تو کہیں 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے،  یہ ٹینڈر جنہیں مہنگا قرار دیا جا رہا تھا، ان سے ملنے والی چینی موجودہ قیمت سے تو سستی ہی پڑتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر