آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی گلین میکسویل کے بچپن کی تصویر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی گئ ہےی جس میں مداحوں سے ٹیم کے کھلاڑی کے نام سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
ٹوئٹ میں سوال کیا گیا کہ تصویر میں نظر آنے والا بچہ آسٹریلوی ٹیم کا کھلاڑی ہے کیا آپ اس بچے کا نام جانتے ہیں؟
جس پر سوشل میڈیا صارفین نے آسٹریلوی کھلاڑی کے بچپن کی تصویر کو فوراً ہی پہچانتے ہوئے ان کا نام بھی بتادیا، جو کوئی اور نہیں بلکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل ہی ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان کو اور پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا۔
سیمی فائنل کے بعد پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور آسٹریلین کرکٹر گلین میکس ویل نے اپنی جرسیاں ایک دوسرے کو تحفے میں دی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
