
پاکستان میں تعینات ملائیشیا ہائی کمیشن کے چارج ڈی افیئرز ڈیڈی فیصل احمد صالح نے کہا ہے کہ ملائیشیا اپنی ایس ایم ایز کو بہتر مراعات فراہم کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے ایس ایم ای شعبوں کے درمیان قریبی تعاون دو طرفہ تجارت کو بہتر فروغ دینے میں بہت معاون ثابت ہو گا۔
فیصل احمد صالح نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ان سے بہتر فائدہ حاصل ہو ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع تاجر وں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
فیصل احمد صالح نے کہا کہ ملائیشیا ایک تجارت کرنے والی قوم ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے کیونکہ دونوں ممالک متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ملائیشیا پاکستان میں صنعتی تربیت کو مزید وسعت دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے جس میں فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی تربیت، تحقیق و ترقی، اور کمرشلائزیشن شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان سے سیکیورٹی گارڈز درآمد کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے جس کے لیے دستاویزی کام جاری ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بہت سی پاکستانی مصنوعات زیادہ قیمت پر تیسرے ملک کے ذریعے ملائیشیا کی مارکیٹ میں پہنچ رہی ہیں لہذا دونوں ممالک براہ راست تجارت کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ دیں جس سے دونوں کی معیشتوں کو بہتر فائدہ ہو گا۔
اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری ملائیشیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کو ترجیح دیتی ہے کیونکہ اس سے ان کو بڑی مارکیٹ تک آسان رسائی فراہم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حلال گوشت، آئی ٹی مصنوعات، پھل و سبزیاں اور دیگر بہت سی مصنوعات ملائیشیا کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں لہذا ملائیشیا پاکستان سے ان کی درآمدات کو بڑھانا پر توجہ دے۔
محمد شکیل کا کہنا تھا کہ سیاحت اور انفراسٹریکچر کی ترقی کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی تعلقات کی مزید بہتری کیلئے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News