وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی عوام کا مفاد بےحد عزیز ہے، پرائس کنٹرول کے لئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News