اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق چئیرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں سے مجموعی طور پر چھ سرکاری ملازمین گرفتار ہوئے۔ اینٹی کرپشن کی یہ کاروائیاں لاہور ، گجرانوالہ ، سرگودھا اور مظفر گڑھ میں کی گئیں۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپٹ عناصر کے خلاف ہدایات پر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے سابق چئیرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن بریگیڈئیر ریٹائرڈ فاروق مان کو گرفتار کرلیا۔
ملزم فاروق مان کو مقدمہ نمبر 9/20 میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم فاروق مان نے جعلی سیل ڈیڈ کی مدد سے نیشنل انڈسٹریل کوآپریٹو فنانس کارپوریشن کی 196 کنال سے زائد زمین مفاد کنندہ محمد اسماعیل کی ملی بھگت سے خریدی۔
بعد ازاں بطور چئیرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن مزکورہ پراپرٹی کےلئے محمد اسماعیل کے حق میں NOC جاری کردیا۔ چئیرمین PCBL کی جانب سے NOC کی بنیاد پر مفادکنندہ محمد اسماعیل نے 2005 میں قیمتی پراپرٹی کا غلط انتقال اپنے نام کرالیا۔
اسی طرح سرگودھا سے بوگس سٹیمپ پیپر کے زریعہ مدعی کو قیمتی اراضی سے محروم کرنے کی کوشش پر تین افراد گرفتار کئے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں سٹیمپ پیپر فروش کا بیٹا محمد شاہد اور دو مفاد کنندگان شہباز اسلم اور محمد جاوید شامل ہیں۔ تینوں ملزمان کو عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
سرگودھا سے سابق چوکیدار حق نواز کو مقدمہ نمبر 36/12 میں عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ اینٹی کرپشن مظفر گڑھ نے مقدمہ نمبر 2/21میں مطلوب ملزم فیاض قریشی کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News